20 فروری، 2012، 5:50 PM

افغانستان

افغانستان ميں افيون کي پيداوار ميں60 فيصد اضافہ

افغانستان ميں افيون کي پيداوار ميں60 فيصد اضافہ

مہر نیوز-20 فروری 2012ء: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کے تسلط کے بعد افيون کي پيداوار ميں60 فيصد اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کے تسلط کے بعد افيون کي پيداوار ميں60 فيصد اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال افغانستان ميں افيون کي پيداوار ميں60 فيصد اضافہ ہوا اور پوست کي فصل کاشت کرنے والے کسانوں کي آمدني بڑھ کر ايک اعشاريہ چار ارب ڈالر ہو گئي ہے جو افغانستان کي جي ڈي پي کے 9 فيصد کے برابر ہے. ميڈيا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے شعبہ برائے انسداد منشيات و جرائم کي ايک رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ افيون کي اسمگلنگ سے منشيات مافيا کو 2.4 ارب ڈالر آمدني حاصل ہوئي. ساٹھ فيصد افغان کسان پوست کي کاشت ميں مصروف ہيں. گزشتہ سال پوست کي کاشت سے گيہوں کي کاشت کي نسبت گيارہ گنا زيادہ منافع حاصل کيا گيا. افغانستان ميں منشيات کي پيداوار سے پوري دنيا کو خطرہ لاحق ہے ذرائع کے مطابق امریکہ اور نیٹو کے فوجیوں کی افغانستان پر یلغار کے بعد افیون کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا ہے اور امریکی و نیٹو فوجی بھی منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں .

News ID 1539249

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha