23 جنوری، 2005، 9:19 PM

سياسي تبصرہ بشكريہ ريڈيو تہران

مشرق وسط?ي كے علاقے كي حكومتوں اور قوموں كو نہايت ہوشياري سے كام لينے كي ضرورت ہے

ايسے وقت ميں كہ صيہوني حكومت غزہ پٹي كو تين مختلف علاقوں ميں تقسيم كرنے، اس خطے ميں فلسطينيوں كے لئے ممنوعہ علاقوں ميں افزائش اور اس خطے ميں محاصرے ميں شدت كے اقدامات كر رہي ہے

ايسے وقت ميں كہ صيہوني حكومت غزہ پٹي كو تين مختلف علاقوں ميں تقسيم كرنے، اس خطے ميں فلسطينيوں كے لئے ممنوعہ علاقوں ميں افزائش اور اس خطے ميں محاصرے ميں شدت كے اقدامات كر رہي ہے صيہوني حكومت كے وزير زراعت ليزائل كيٹز نے ايك منصوبہ پيش كر كے فلسطينيوں كو غزہ كے علاقے سے نكال كر مصر كے صحرائے سنيا منتقل كرنے كا مطالبہ كيا ـ  اُدھر لبنان كے اخبار الريا نے اُردن كے بادشاہ عبداللہ كے حوالے سے ايك مضمون ميں صيہوني حكومت كے قبضے ميں اضافے كي سازش اور امريكي منصوبے "عظيم  مشرق وسطي " كے تحت سرزمين فلسطين سے فلسطينيوں كو نكالنے كے منصوبے سے پردہ اٹھايا ہے ـ  ايسا لگتا ہے كہ فلسطينيوں كو سرزمين فلسطين پر رہنے كے حق سے محروم كرنے كے لئے امريكہ اور صيہوني حكومت كي سازش پر عمل ہو رہا ہے ـ  سرزمين فلسطين سے فلسطينيوں كے انخلاء يا ان كي نابودي كے بارے ميں گزشتہ چند ماہ كے دوران ديئے گئے صيہوني حكومت كے عہديداروں كے بيانات يہ ثابت كرتے ہيں كہ صيہوني حكومت  فلسطين ميں فلسطينيوں كے وجود اور اس سرزمين پر جو فلسطينيوں كا وطن ہے ايك فلسطيني مملكت كے قيام كے حق كو تسليم نہيں كرتي ـ  فلسطينيوں كے خلاف صيہوني حكومت كے اعل?ي عہديداروں كے بيانات نے صيہوني حكومت ك نسل پرستي كو مزيد آشكار كر ديا ہے ـ  اس ميں كوئي شك نہيں كہ فلسطينيوں كي مزاحمت مسئلہ فلسطين كے سلسلے ميں امريكہ اور صيہوني حكومت كے تسلط پسندانہ منصوبوں كے لئے سرراہ ثابت ہوئي ہے ـ  يہي وجہ ہے كہ امريكہ اور صيہوني حكومت فلسطينيوں كي تحريكِ انتفاضہ اور ان كي مزاحمت كومكمل طور پر روكنا چاہتے ہيں ـ  غاصب صيہوني حكومت كي تشدد پسندانہ پاليسيوں ميں شدت اور اسي كے ساتھ ساتھ اُس  كے امن پسندي كے دعوے اور علاقے ميں امريكہ كي تسلط پسندانہ كاروائياں يہ سب باتيں مشرق وسطي? ميں مزاحمت كو روكنے كے لئے امريكي اور صيہوني كي سرگرميوں كي غماز ہيں فلسطينيوں كو ان كے وطن سے نكالنے اور مصر ، اردن اور عراق كے بعض حصّوں ميں فلسطيني مملكت كے قيام كے سلسلے ميں صيہوني حكومت كے عہديداروں كے بيانات سے عرب ممالك كے بارے ميں صيہوني حكومت كے منصوبوں كا پتہ چلتا ہے ـ  اور امريكہ بھي صيہوني حكومت كے مفاد كو پيش نظر ركھتے ہوئے عظيم مشرق وسط?ي كے منصوبے كے تحت مشرق وسط?ي كے نقشے ميں تبديلي چاہتا ہے ـ  ان مسائل كے پيش نظر امريكہ اور صيہوني حكومت كے خلاف ٹھوس مزاحمت اور مشرق وسط?ي كے علاقے كي حكومتوں اور قوموں كو نہايت ہوشياري سے كام لينے كي ضرورت ہے ـ

News ID 151416

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha