مہر خبررساں ایجنسی نے العوامیہ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں چودہ فروری اتحاد نےایک بیان میں امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے مذاکرات اور گفتگو کو بیہودہ اور بے سود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ کی امریکہ نواز حکومت بحرین میں امریکی اور سعودی پالیسی پر عمل کررہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے بحرین اس وقت سعودی فوجیوں کے غاصبانہ تسلط میں ہے بحرین کا استقلال خۃم ہوگیا ہے اور بحرین کی حکومت امریکی اور سعودی حکم پر عمل کررہی ہے۔ چودہ فروری اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک میں جاری عوامی اسلامی بیداری کو کچلنے کے لئے امریکہ کو سعودی عرب کی سخت ضرورت ہے اور اسی لئے امریکہ سعودی عرب کے ذریعہ علاقائی انقلابات کو کچلنے کی تلاش و کوشش میں مصروف ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ، اسرائيل اور برطانیہ کو سعودی عرب ، بحرین اور دیگر امریکہ نواز عرب ممالک میں اصلاحات اور جمہوری نظام پسند نہیں ہے کیونکہ جمہوری نظام کی صورت میں امریکہ کا علاقہ سے کنٹرول بالکل خۃم ہوجائے گا اس لئے اسے اپنے سے وابستہ اور بکے ہوئے عرب حکمرانوں کی سخت ضرورت ہے ۔
آپ کا تبصرہ