9 دسمبر، 2011، 8:52 PM

پاکستان

پاکستان کو نیٹو کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں 40 ارب روپے کا نقصان

پاکستان کو نیٹو کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں 40 ارب روپے کا نقصان

مہر نیوز-9دسمبر 2011ء: پاکستان کے وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان نےکہا ہے کہ نیٹو افواج کی رسد لے جانے والی ٹریفک کی وجہ سے پاکستان کی سڑکوں کو چالیس ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان نےکہا ہے کہ نیٹو افواج کی رسد لے جانے والی ٹریفک کی وجہ سے پاکستان کی سڑکوں کو چالیس ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ارباب عالمگیر خان کے مطابق دو برس قبل جب سروے کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ آٹھ برس میں نیٹو اور امریکہ کے لیے جانے والے سامان کی وجہ سے پاکستان کی سڑکوں پر اضافی بوجھ پڑا ہے جس کے باعث ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ یہ نقصان سالانہ بیس سے پچیس ارب روپے بنتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارتِ خارجہ کے ذریعہ نیٹو سے معاوضہ طلب کیا گیا ہے اور امید ہے کہ جلد اس کا کوئی نتیجہ نکلے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بات ان کے علم میں نہیں ہے کہ نیٹو اور امریکہ سے پاکستان کا اس بارے میں کوئی معاہدہ ہے یا نہیں۔ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان نے بتایا کہ نیٹو اور امریکہ کے لیے روزانہ ساڑھے تین سو سے چار سو کنٹینرز پاکستان سے افغانستان جاتے ہیں۔

News ID 1479215

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha