مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ادارے نیب نے حکومت کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں امریکہ کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو طلب کرلیاہے۔ اطلاعات کے مطابق نیب لاہور نے امریکہ کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو کرپشن کیس پر 22 مارچ کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔ ان پر اپنی ہی کمپنی کے شیئر کی ان سائیڈ ٹریڈنگ کا الزام ہے جس کے تحت علی جہانگیر نے اپنی کمپنی ایگری ٹیکس کے 11 روپے مالیت کے حصص حکومتی اداروں کو 35 روپے میں فروخت کیے۔ اس اقدام کی وجہ سے حکومتی اداروں کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
پاکستان کے ادارے نیب نے حکومت کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں امریکہ کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو طلب کرلیاہے۔
News ID 1879403
آپ کا تبصرہ