خبررساں ايجنسي مہر : رہبرانقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيّد علي خامنہ اي نے علمي ميدان ميں ترقي و پيشرفت اور اس سے متعلق تمام شعبوں ميں عزّت وعظمت اور خود اعتمادي كے حصول ميں يونيورسٹيوں كي اہميت پر خاص تاكيد كي ہے ـ رہبرانقلاب اسلامي نے آج يہاں تہران ميں يونيورسٹيوں كے چانسلروں اور محققين كے ساتھ ايك ميٹنگ ميں علمي ميدان ميں حاصل ہونے والي كاميابيوں پر اپني مسّرت كا اظہار كيا اور فرمايا يہ قابل تحسين ترقي و پيشرفت ايك ٹھوس اور وسيع علمي تحريك كا پيش خيمہ قرار پاني چاہيے ـ رہبرِانقلاب اسلامي نے حصول علم سے غفلت اور لاتعلقي نيز علمي ميدان ميں ترقي و پيشرفت سے مايوسي كو عصرِ حاضر ميں مغربي استعماري قوّتوں كي موجودگي كا نتيجہ قرار ديا ـ رہبرِ انقلاب اسلامي نے انفارميشن ٹيكنالوجي اور علمي كاوشوں كے تناظر ميں ايران كے تعليم يافتہ حلقوں ميں كئے جانے والے خير مقدم پر مسرت كا اظہار كرتے ہوئے فرمايا ہماري سرزمين كي تاريخ اور تہذيب و تمدّن اور حاليہ پچيس برسوں ميں كي جانے والي ترقي سے يہ بات ثابت ہوجاني ہے كہ ايران كي عظيم قوم علمي ميدان ميں نئي ڈاكٹرين اور علمي سرحدوں تك رسائي پانے كي صلاحيت ركھتي ہے ـ رہبرِ انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں فلسطين كي مظلوم قوم كي حمايت اور امريكہ كي جابرانہ پاليسيوں كے مقابلے كو ايراني طالبعلموں كي انصاف پسندي كي علامت قرار ديا ـ
قائدانقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيّد علي خامنہ اي نے علمي ميدان ميں ترقي و پيشرفت اور اس سے متعلق تمام شعبوں ميں عزّت وعظمت اور خود اعتمادي كے حصول ميں يونيورسٹيوں كي اہميت پر خاص تاكيد كي ہے ـ
News ID 146245
آپ کا تبصرہ