10 نومبر، 2011، 6:36 PM

امریکہ

امریکی فوجیوں کی لاشوں کوجلا کرراکھ سمندر میں پھینک دی جاتی ہے

امریکی فوجیوں کی لاشوں کوجلا کرراکھ سمندر میں پھینک دی جاتی ہے

مہر نیوز- 10 نومبر 2011ء: ایک امریکی اخبار نےانکشاف کیاہے کہ بیرون ملک جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی لاشوں کوجلا نے کے بعد راکھ سمندر برد کردی جاتی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیرون ملک جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی لاشوں کوجلا نے کے بعد راکھ سمندر برد کردی جاتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا گیا ہے کہ امریکہ  میں ایئرفورس بیس میں تعینات فوجی حکام کے مطابق سال 2003سے 2008کے دوران جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اعضا جنہیں شناخت نہیں کیا جاسکتا یا میدان جنگ سے بعد میں ملنے والی لاشوں کوجلادیا گیا ،اور ان کی راکھ کو ورجینیا میں زمین میں دبا دیا گیا ،ایئر فورس ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل جونز کے مطابق میدان جنگ سے ملنے والے اعضا کو جلاکرملٹری کانٹریکٹر کی مدد سے زمین میں دبایاگیا، ان کا کہنا تھا کہ اس کا کوئی اندازہ نہیں کہ اب تک کتنی لاشوں کیساتھ یہ طریقہ اختیار کیا گیا ہے ،تاہم سال 2008سے اس طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی اور اب لاشوں کی باقیات کو جلانے کے بعد راکھ سمندربرد کردی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراق جنگ میں ہلاک ہونے والے کئی فوجیوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی بتایا ہی نہیں گیا کہ فوجیوں کی باقیات کیساتھ کیا گیا

News ID 1457028

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha