22 اگست، 2011، 2:05 PM

اترپردیش

اترپردیش میں 41 یاتری ہلاک ہوگئے ہیں

اترپردیش میں 41 یاتری ہلاک ہوگئے ہیں

مہر نیوز- 22 اگست 2011ء: ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں بلیا ضلع میں ایک حادثے میں کم از کم 41 یاتری ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں بلیا ضلع میں ایک حادثے میں کم از کم 41 یاتری ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق بلیا ضلع کے انبھاؤ گاؤں سے پچاس سے زیادہ افراد جنم اشٹمی کے موقع پر ٹریکٹر ٹرالی سے غازی پور کے اموا گاؤں میں ستی مائی نامی بھگوان کی زیارت کے لیے جارہے تھے۔راستے میں ٹرالی ایک چھوٹے ٹرک سے ٹکرا کر ایک گہری کھائی میں گر گئی۔جس کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور بارہ کے قریب زخمی ہوگئے ہیں ۔حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پمنتقل کردیا ہے۔

News ID 1389394

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha