عراق ميں شيعوں كے بڑے مرجع حضرت آيت اللہ العظمي سيستاني نے مقتدي صدر سے انتخابات ميں شركت كرنے كو كہا ہے مقتدي صدر نے بھي مرجع كے حكم كي تعميل كرتے ہوئے اعلان كيا كہ وہ انتخابات ميں شركت كرے گا
خبر رساں ايجنسي مہر نے خبر دي ہے كہ مرجع تقليد حضرت آيت اللہ سيستاني نے جواں شيعہ رہنما مقتدي صدر سے كہا ہے كہ وہ آنے والے انتخابات ميں حصہ لے
جبكہ مختلف تنظيموں كے دو سو نمائندوں نے انتخابات كو ملتوي كرنے كي مہم شروع كي ہے
مقتدي صدر كے ايك قريبي ساتھي شيخ علي سميسم نے اعلان كيا كہ مقتدي صدر نے آيت اللہ سيستاني كے ساتھ مذاكرات كرنے كے بعد تيس جنوري كو ہونے والے انتخابات ميں شركت كرنے پر آمادگي كا اظہار كيا ہے
سميسم نے جرمني خبررساں ايجنسي كو بتايا كہ صدر نے مرجع ديني آيت اللہ سيستاني كے ساتھ گفتگو كے بات اس بات پر اتفاق كيا كہ مرجعيت كي حمايت سے جو فہرست تيار ہوگي اس كے تحت وہ اليكشن ميں حصہ لے گا
يہ اعلان مقتدي صدر كے موقف ميں نماياں تبديلي كي طرف ايك اشارہ ہے
اطلاعات كے مطابق عراقي انتخابات ميں عوامي شركت قطعي ہے مگر امن و امان كي صورت حال تشويش ناك ہے
آپ کا تبصرہ