عرب ممالک میں اسلامی بیداری کی تحریک کا سلسلہ جاری رہےگا

مہر نیوز- 24 جون 2011ء : تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے عرب ممالک میں امریکہ نواز ڈکٹیٹر حکام کے خلاف عوام کی اسلامی بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک میں اسلامی بیداری کی تحریک کا سلسلہ جاری رہےگا۔

مہر خـبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں آج نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی  تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے عرب ممالک میں امریکہ نواز عرب ڈکٹیٹر حکمرانوں کے خلاف جاری عوام کی اسلامی بیداری کی  تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک میں اسلامی بیداری کی تحریک کا سلسلہ جاری رہےگا۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ امریکہ بعض عرب ڈکٹیٹرحکمرانوں کے ساتھ ملکر عوامی بیداری کی تحریک کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے لیکن یہ ایسی تحریک ہے جو عرب ڈکٹیٹرحکام کی طرف سے کچلنے کی کوششوں کے باوجود ابھر کر سامنے آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ جو تحریکیں اللہ تعالی کے نام اور اسلامی نعرے کی بنیاد پر قائم ہوں انھیں دنیا کی کوئی طاقت  کچل نہیں سکتی  اور ان کی کامیابی یقینی ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے عدلیہ کےہفتہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے حکام کو معاشرے میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے اپنی اہم ذمہ داریوں کو ایفا کرنا چاہیے۔

News Code 1343124

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =