22 جون، 2011، 3:48 PM

ہیلری کلنٹن

امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ڈرائیور خاتون کی حمایت کا اعلان کیا ہے

امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ڈرائیور خاتون کی حمایت کا اعلان کیا ہے

مہر نیوز- 22جون 2011ء : امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نےسعودی عرب میںگاڑی چلانےوالی خاتون کے حق کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہامریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نےسعودی عرب میںگاڑی چلانےوالی خاتون کے حق کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے گاڑی چلانے کا حق مانگنے والی سعودی خواتین کی حمایت کی ہے۔سعودی عرب میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران خواتین کی جانب سے ڈرائیونگ پر پابندی کے خلاف تحریک زوروں پر ہے۔جس کا مقصد سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانیکا حق دلانا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولانڈ کے مطابق ہیلری نے اس معاملے پر اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ سعود الفیصل سے فون پر بات بھی کی تھی۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے مطابق وہ ڈرائیونگ کا حق مانگنے والی بہادر سعودی خواتین کی تعریف کرتی ہیں.سعودی عرب ایسا امریکہ نواز عرب ملک ہے جہاں جمہوریت نہیں  اور جہاں عورتوں کے حقوق بڑے پیمانے پر پامال کئے جارہے ہیں۔

News ID 1341837

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha