10 مئی، 2011، 2:22 PM

وہائٹ ہاؤس

اسامہ بن لادن کے قتل پر پاکستان سے معافی نہیں مانگیں گے

اسامہ بن لادن کے قتل پر پاکستان سے معافی نہیں مانگیں گے

امریکی وہائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں امریکی فوجی کارروائی اور اسامہ بن لادن کو قتل کرنے پر پاکستان سے معافی نہیں مانگيں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنےنے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں امریکی فوجی کارروائی اور اسامہ بن لادن کو قتل کرنے پر پاکستان سے معافی نہیں مانگيں گے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان  جے کارنے نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی تقریر کے کئی گھنٹے بعد نیوز بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے اپنی پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران امریکہ کی جانب سے پاکستان کو اعتماد میں لیے بنا کارروائی کرنے پر خفگی ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ یہ پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے اور اس پر پاکستان کے امریکہ سے شدید اختلاف ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے بیانات اور تشویش کو سنجیدگی سے لیتے ہیں لیکن ہم اُن اقدامات کے لیے معافی نہیں مانگیں گے جو امریکہ اور امریکی صدر نے کئے ہیں۔امریکہ نے کہا ہے کہ صدر براک اوباما نے پاکستانی وزیراعظم کی تقریر کو سنجیدگی سے لیا ہے تاہم امریکہ کی جانب سے ایسا کچھ نہیں کیا گیا جس کے لیے معافی مانگی جائے۔

اس سےقبل پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسامہ بن لادن کے پاکستان میں چھپنے، انٹیلی جنس کی ناکامی اور یکطرفہ امریکی کارروائی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے فوج کے جنرل جاوید اقبال کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1308678

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha