مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے صدر مقام میر علی سے چھ کلومیٹر دور خوشحال کے علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں نے چار میزائل فائر کیے۔ میزائلوں سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں موجود پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ