11 نومبر، 2010، 1:28 PM

پاکستان

اورکزئی ایجنسی میں6 طالبان شدت پسند ہلاک

اورکزئی ایجنسی میں6 طالبان شدت پسند ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں طالبان اور سکیورٹی دستوں کے درمیان جھڑپ میں 6 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں طالبان اور سکیورٹی دستوں کے درمیان جھڑپ میں 6 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے گواکی میں گشت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کردیا ۔حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس میں چھ طالبان شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوگئے.

News ID 1189764

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha