29 جولائی، 2010، 2:56 PM

منوچہر متکی

ایران ،خارجہ پالیسی میں مستقل یورپ کا خیر مقدم کرتا ہے

ایران ،خارجہ پالیسی میں مستقل یورپ کا خیر مقدم کرتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آج آئرلینڈ کے نئے سفیر کی دستاویزات قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خارجہ پالیسی میں مستقل یورپ کا خیر مقدم کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے آج آئرلینڈ کے نئے سفیر کی سرکاری دستاویزات قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خارجہ پالیسی میں مستقل یورپ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ متکی نے کہا کہ ایران آئرلینڈ حکومت کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے انھوں نے کہا کہ ایران احترام متقابل کی بنا پر یورپی ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے متکی نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں امریکہ کی پیروی یورپی ممالک کے لئے سزاوار نہیں ہے انھوں نے کہا کہ حالیہ اقتصادی پابندیوں سے واضح ہوگیا ہے کہ یورپی ممالک اپنے فیصلوں میں مستقل نہیں بلکہ وہ اپنی خارجہ پالیسی میں امریکہ کی پیروی  کرتے ہیں جو یورپی ممالک کے ضعف کی علامت ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایران نے اپنے تعلقات کو یورپ سے محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ملاقات میں آئلینڈ کے نئے  سفیر نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اس وقت اچھے روابط ہیں۔

News ID 1125004

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha