30 جون، 2010، 2:10 PM

افغانستان

افغانستان کے شہر جلال آباد میںاتحادی فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے

افغانستان کے شہر جلال آباد میںاتحادی فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے

افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان کی جانب سے اتحادی فوج کے اڈے پر حملے کے بعد شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان کی جانب سے اتحادی فوج کے اڈے پر حملے کے بعد شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ مقامی حکام اور ایساف کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی سرحد کے نزدیک فوجی اڈے پر حملے کے بعد شدت پسندوں اور فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان کے مطابق جلال آباد شہر کے ایئرپورٹ کے اندر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایئرپورٹ کے اندر چھ خودکش حملہ آور داخل ہوگئے ہیں۔ اور صبح ہونے والے حملے میں تیس سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ تازہ ترین حملہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچے ہیں۔ جہاں وہ اعلیٰ افغان اور امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور افغانستان میں قانون کی عمل داری اور انسداد کرپشن جیسے معاملات پر گفتگو کریں گے۔

News ID 1109739

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha