5 مئی، 2025، 11:56 AM

جنوبی شام میں مسلح جھڑپیں

جنوبی شام میں مسلح جھڑپیں

جنوبی شام کے صوبہ السویدا کے مضافات میں مختلف گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام کے مختلف صوبوں میں کشیدگی اور جھڑپوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبہ السویدا کے مغربی مضافاتی علاقے الثعلہ میں شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

روزنامہ الوطن کے مطابق کئی مارٹر گولے الثعلہ فوجی ہوائی اڈے پر گرے، جس کے جواب میں السویدا میں موجود مقامی گروہوں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ جھڑپیں الثعلہ فوجی ہوائی اڈے، المقوس اور تل حدید کی سمت سے تین مختلف محاذوں پر ہوئیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز شہر دیر علی کی معروف سماجی شخصیت موید حمدان نے کہا کہ دروزی قیادت کے اہم اجلاس کے بعد اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ شہر میں موجود تمام اسلحہ حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

News ID 1932415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha