مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الحیات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے سابق وزیر اعظم نے سن 2012 ء میں فرانس کے صدارتی انتخابات میں نیکلا سرکوزی کامقابلہ کرنے کے لئے ایک نئی پارٹی تشکل دی ہے۔ فرانس کے سابق وزیر اعظم ڈومینیک نے نئی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے دوسری پارٹیوں کے لئے راستہ کھلا رکھا ہے کل پیرس میں 6 ہزار افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کے سابق وزير اعظم نے موجودہ صدر کی بین الاقوامی سطح پر پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کو امریکہ کی تقلید ختم کرنی چاہیے انھوں نے کہا کہ فرانس نے اپنے فوجیوں کو افغانستان روانہ کیا لیکن اب واپس بلانے کی ہمت نہیں ہے۔ڈومینیک نے مشرق وسطی ، عراق فلسطین اور ایران کے بارے میں فرانسیسی صدر نیکلا سرکوزی کی پالیسیوں کو فرانس کے لئے شرم آور قراردیا ہے۔
فرانس کے سابق وزیر اعظم نے سن 2012 ء میں فرانس کے صدارتی انتخابات میں نیکلا سرکوزی کامقابلہ کرنے کے لئے ایک نئی پارٹی تشکل دی ہے۔
News ID 1103995
آپ کا تبصرہ