مہر خبررساں ایجنسی اخبـارہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کیلئے منہ زور طاقتوں کے نمائندے ٹونی بلیر نےاسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ غزہ مدد پہنچانے کے بدلے میں فلسطینیوں کو غیر مسلح کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ونی بلیئر کا کہنا تھا کہ تین سال سے جاری غزہ کی ناکابندی میں نرمی ایک اہم قدم ہوگا۔ اور وہاں رہنے والے فلسطینیوں کی زندگی میں اہم تبدیلی لائے گا۔ متوقع اسرائیلی اقدامات کے نتیجے میں غزہ کے اندر روز مرہ استعمال کی اشیا کی آمد یقینی بنائی جائے گی اور اسلحے کی آمد روکی جائے گی۔ ٹونی بلیئر نے کہا کہ غزہ میں اشیا کی قانونی طریقوں سے آمد روکنے سے اسمگلنگ کو فروغ مل رہا ہے۔ اس لیے اسرائیل کو اپنی پالیسی بدلنا ہوگی۔جبکہ حماس کو بھی دو ہزار چھ میں گرفتار اسرائیلی فوجی کو رہا کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی انکوائری کی نوعیت پر عدم اعتمادکے باوجود یہ ایک پیشرفت ہے۔ترکی سمیت کئی ممالک نے اسرائلی انکوائری پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہےامریکہ اور برطانیہ اسرائیل کے سنگين جرائم پر پردہ پوشی کس لئے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کررہے ہیں۔
ٹونی بلیر
ٹونی بلئر اور نیتن یاہو کا غزہ مدد پہنچانے کے بدلے فلسطینیوں کوغیر مسلح کرنےکاسودا
مشرق وسطیٰ کیلئے منہ زور طاقتوں کے نمائندے ٹونی بلیر نےاسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ غزہ مدد پہنچانے کے بدلے میں فلسطینیوں کو غیر مسلح کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
News ID 1102120
آپ کا تبصرہ