10 مئی، 2010، 10:55 AM

پاکستان

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دیہاتیوں کی فائرنگ سے8 ڈاکو ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دیہاتیوں کی فائرنگ سے8 ڈاکو ہلاک

پاکستان کے شہرٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں دیہاتیوں کی فائرنگ سے8 ڈاکو ہلاک ہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں دیہاتیوں کی فائرنگ سے8 ڈاکو ہلاک ہو گئےہیں۔پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک میں نواحی گاؤں 332 گ ب میں8 ڈاکو دو کاروں میں سوار ہو کر آئے اور گاؤں کے ایک رہائشی یعقوب کے گھر گھس کر اہلخا نہ کو یرغمال بنا لیا اورلاکھوں کی مالیت کا سامان لوٹ لیا۔جس کے بعد وہ دوسری ڈکیتی کے لیے اللہ دتہ نامی شخص کے گھر گھس گئے اور اہلخانہ کے شور مچا نے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے گھر کے4 افراد کو زخمی کر دیا۔فائرنگ کی آواز سن کر دیہاتی اسلحہ سمیت موقع پر پہنچ گئے۔فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں8 ڈاکو ہلاک ہو گئے مبصرین کے مطابق جو کام پاکستانی پولیس نہ کرسکی وہ پاکستانی دیہاتیوں نے کردیا۔

News ID 1080119

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha