28 اپریل، 2010، 12:44 PM

اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے قندہار میں سکیورٹی کے پیش نظر اپنے دفاتر بند کردیئے ہیں

اقوام متحدہ نے قندہار میں سکیورٹی کے پیش نظر اپنے دفاتر بند کردیئے ہیں

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے جنوبی شہر قندہار میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر اُس نے اپنے دفاتر عارضی طور پر بند کر دیے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے جنوبی شہر قندہار میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر اُس نے اپنے دفاتر عارضی طور پر بند کر دیے ہیں ۔اور وہاں پر موجود عملے کے بیشتر غیر ملکی ارکان کو شہر سے واپس بلا لیا گیا ہے۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود اقوام متحدہ کے حکام نے یہ اعلان قندھار شہر میں نیٹو کے ایک ہوائی اڈے کے قریب واقع تیل کے ذخیرے پر طالبان کے حملے کے چند گھنٹوں بعد کیا۔ نیٹو کے ہوائی اڈے کے قریب تیل کے اس ذخیرے پر حملے میں کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ قندہار میں طالبان کی طرف سے پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب گزشتہ کئی ماہ سے یہ کہا جارہا ہے کہ نیٹو اور امریکی افواج قندہار میں ایک بڑی فوجی کارروائی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں افغان صدر حامد کرزائی نے قندہار کے دورے کے دوران وہاں مقامی قبائلی عمائدین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قندہار شہر میں کوئی فوجی کارروائی مقامی آبادی کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کی جائِے گی۔

News ID 1072807

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha