5 اپریل، 2010، 12:29 PM

پاکستان

لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں خودکش دھماکے میں کم سے کم 10 افراد ہلاک

لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں خودکش دھماکے میں کم سے کم 10 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ سرحد میں لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں حکمراں جماعت اے این پی کی ریلی میں خودکش دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم سے کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد میں لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں حکمراں جماعت اے این پی کی ریلی میں خودکش دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم سے کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ڈی آئی جی مالاکنڈ قاضی جمیل نے 10افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ سے 20افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تیمر گرہ میں حکمران جماعت اے این پی کی جانب سے صوبہ کے نام خیبر پختونخواہ رکھنے پر یوم تشکر کے موقع پر ریلی نکالی جارہی تھی ، اس دوران جب ریلی تیمر گرہ بازارمیں پہنچی تواس دوران زوردار دھماکہ ہوا،ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق ریلی میں دھماکہ خودکش حملہ تھا، جس میں 10افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ متعددزخمی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےاور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

News ID 1057984

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha