26 مارچ، 2010، 1:33 PM

پاکستان

طالبان شر پسندوں کے حملے میں 5 پاکستانی سکیورٹی اہلکار ہلاک// جوابی کارروائی میں 25 طالبان شر پسند بھی ہلاک

طالبان شر پسندوں کے حملے میں 5 پاکستانی سکیورٹی اہلکار ہلاک// جوابی کارروائی میں 25 طالبان شر پسند بھی ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں پاکستانی سکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں پاکستانی سکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئےہیں۔

سکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں25طالبان شرپسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق آج علی الصبح شدت پسندوں نے اورکزئی ایجنسی کے علاقے فیروز خیل میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ جس سے فرنٹیئر کور کے لیفٹیننٹ کرنل انور عباس سمیت پانچ سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ شہدا میں فرنٹیئر کور کے تین اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دو اہلکار شامل ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا۔ جوابی کارروائی میں 25 طالبان شدت پسندوں بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

News ID 1054832

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha