مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کے مسئلہ پر اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم یہودی بستیوں کی تعمیر پر مصمم ہیں جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ بستیوں کی تعمیر سے نام نہاد امن مذاکرات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کو یہودی بستیوں کی تعمیر رکوانے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے اور عالمی سطح پر امریکی ساکھ کو اسرائیلی رویہ سے سخت نقصان پہنچ رہا ہےامریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں بظاہر کشیدگی کے پیش نظر وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں اوبامہ نتن یاہو ملاقات کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی گئی اور مشترکہ اعلامیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔ اس سے پہلے کیپٹل ہل کے دورے میں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا سینیٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی سمیت ڈیموکریٹ اور ریپبلیکن اراکین کانگریس نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر نتن یاہو نے کہا کہ اگر امریکہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کرتا رہا تو امن مذاکرات میں مزید ایک سال کی تاخیر ہوجائے گی اب دنیا پر ظاہر ہوگیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے مطالبات کو کس پاؤں تلے پامال کرتاہے۔
اوبامہ، نیتن یاہو
امریکی صدر اوبامہ اور اسرائيلی وزير اعظم کی واشنگٹن میں ملاقات
مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کے مسئلہ پر اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کی ہے۔
News ID 1054513
آپ کا تبصرہ