ایران اور قطر نے ایک اہم سکیورٹی معاہدے پر دستخط کئے ہیں

دوحہ میں اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے وزراء داخلہ نے ایک اہم سکیورٹی معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلا مصطفی محمد نجار اور اور قطر کے وزی ر داخلہ نے ایک اہم سکیورٹی معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ دونوں ممالک کے وزراء داخلہ نے اس معاہدے کو جامع اور دونوں ممالک کی پیشرفت اور ترقی کے لئے اہم قراردیا ہے ایرانی وزیر خارجہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عاہدہ 12 شقوں پر مشتمل ہے جس میں دہشت گردی، منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف مشترکہ تعاون شامل ہے۔ ایرانی وزير داخلہ نے اس معاہدے کو علاقائی ممالک کے صلح اور امن و دوستی کا پیغام قراردیا ۔ قطر کے وزیر داخلہ نے بھی اس معاہدے کو دوحہ اور تہران کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے اہم قدم قراردیا ہے۔
News Code 1048725

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =