مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں ماؤنواز باغیوں نے ایک مسافر ٹرین پر قبضہ کرنے کے کچھ دیر بعد اسے چھوڑ دیا ہے۔
ماؤنواز باغیوں نے بدھ کی صبح ریاست کے دھنباد زون میں واقع ہیہےگڑا ریلوے سٹیشن پر مغل سرائے سے براکاکانہ جانے والی ایک مسافر ٹرین پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس ٹرین پرسات سو کے قریب مسافر سوار تھے جو سب محفوظ ہیں۔ ماؤ نواز باغیوں نے اس اغواء کو ایک علامتی قدم قرار دیا ہے۔ ادھر ریاست جھار کھنڈ میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل بھی دو مقامات پر نکسلی حملے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں ایک سٹیشن پر ریل کی پٹڑیاں دھماکے سے اڑا دی گئیں اور ایک عمارت کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کے لیے نیم فوجی دستوں اور اضافی سکیورٹی افسرز کو ووٹنگ والے علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ