صدر احمدی نژاد نے آرمینیا کے صدر کا استقبال کیا

آرمینیا کے صدر سرکیسیان ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کے صدر سرکیسیان ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیاہے۔آرمینیا کے صدر تہران میں ایرانی صدر احمدی نژاد ، وزیر خارجہ متکی اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی کے ساتھ الگ الگ ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے اعلی حکام باہمی تعاون کی چند دستاویزات پر دستخط بھی کریں گے اور باہمی روابط کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے کا جائزہ بھی لیں گے۔

 

News Code 859836

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =