2 اپریل، 2009، 1:29 PM

جی20 سربراہی اجلاس

لندن میں جی20 سربراہی اجلاس کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں ایک شخص ہلاک

لندن میں جی20 سربراہی اجلاس کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں ایک شخص ہلاک

لندن میں جی 20 سربراہی اجلاس کے خلاف یورپی ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے لندن میں ہونے والے مظاہرے میں ایک شخص ہلاک ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے خلاف یورپی ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے لندن میں ہونے والے مظاہرے میں ایک شخص ہلاک ہوگيا ہے۔ لندن میں ہونے والے مظاہروں مین کئی ہزار افراد نے شرکت کی۔مظاہرین جی 20 کے رکن ممالک کو موجودہ عالمی اقتصادی بحران کا باعث قراردے رہے ہیں۔ ادھر یورپی ممالک میں بھی اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں اختلافات پائے جاتے ہیں فرانس اور جرمنی ایک طرف ہیں جبکہ امریکہ اوربرطانیہ اپنے منصوبے منوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

News ID 853623

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha