18 جنوری، 2009، 4:26 PM

غزہ

اسرائیل اپنی یکطرفہ جنگ بندی کی خود ہی خلاف ورزی کررہا ہے// غزہ میں عمارتوں کے ملبے سے بچوں سمیت مزید40افراد کی لاشیں برآمد

اسرائیل اپنی یکطرفہ جنگ بندی کی خود ہی خلاف ورزی کررہا ہے// غزہ میں عمارتوں کے ملبے سے بچوں سمیت مزید40افراد کی لاشیں برآمد

اسرائیل اپنی طرف سے یکطرفہ جنگ بندی کے فیصلےکی خود ہی خلاف ورزی کررہا ہے اور اس نے جنگ بندی کے باوجود آج بھی غزہ پر حملے جاری رکھے ہیں غزہ میں عمارتوں کے ملبے سے بچوں سمیت مزید40افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل اپنی طرف سے کی گئی یکطرفہ جنگ بندی کی خود ہی خلاف ورزی کررہا ہے اور اس نے جنگ بندی کے باوجود آج بھی غزہ پر حملے جاری رکھے ہیں غزہ میں عمارتوں کے ملبے سے بچوں سمیت مزید40افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے اپنے ہی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں آج بھی حملے کئے ہیں جن میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا ۔فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق جبالیہ اور بیت لاہیا میں عمارتوں کے ملبے سے40 افرادکی لاشیں ملی ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجودآج صبح شمالی غزہ پر فضائی حملہ کیا ۔ جنوبی غزہ میں بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔حماس نے بھی اسرائیل پر پانچ سے چھ راکٹ فائر کئے جو سدیروت کے علاقے میں گرے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نے سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی حتمی نہیں ہے ۔ اسرائیل لمحہ بہ لمحہ کی صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے۔ تین ہفتوں تک اسرائیل کے بری ، بحری اور فضائی حملوں میں1300 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں410  بچے،110 عورتیں اور ایک سو بوڑھے افراد شامل ہیں۔زخمیوں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار سے زائد ہے۔حماس کے جوابی حملوں میں دس اسرائیلی فوجی اورتین اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے ۔اسرائیلی حملوں میں اٹھارہ اسکولوں اور یونیورسٹیز کی عمارتوں اور مسجدوں سمیت بیس ہزار سے زیادہ رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور چار ہزار سے زیادہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جبکہ شہری انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

 

News ID 818797

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha