مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق لاطینی امریکی ملک بولیوی نے غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ اور ہولناک جرائم کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ روابط ختم کردیئے ہیں جبکہ مصر ، اردن اور بعض دیگر عرب ممالک کے اسرائیل سے آشکار اور خفیہ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الجزیرہ نے اس خبر کے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اس سے قبل ونزوئلا نے کراکس سے اسرائيل سفیر کو نکال دیا تھا غیر اسلامی ممالک اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کررہے ہیں جبکہ مصر، اردن ، سعودی عرب اسرائيل کے ساتد روابط ختم کرنے کے بجائے اس کا تعاون کررہے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ