مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائيل کی طرفداری کرتے ہوئے غزہ کے المیہ پر کوئی فیصلہ کرنے کے بغیر اپنا اجلاس ملتوی کردیا ہے ۔
غزہ کے بحران پر غور کے لیے عرب ملکوں کی درخواست پر بلایا جانے والا سلامتی کونسل کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔امریکہ اور برطانیہ نے لیبیا کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے کی مخالفت کرکے مسترد کردیا ۔سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر امریکہ اور برطانیہ کے اس اعتراضات قرارداد پر رائے شماری نہیں ہو سکی۔ قرار داد میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی مذمت کی گئی تھی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ