ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت میں نرائنن نے دریائے چناب کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پاکستانی صدر آصف علی زرداری سے بات چیت میں یہ بات کوواضح کر دیا تھیا کہ چناب کے پانی کو روکا نہیں جائےگا اور ہندوستان اس مسئلے پر کسی بھی طرح کے اختلافات نہیں چاہتا ہے۔
دلی میں ایم کے نرائنن سکیورٹی کے حوالے سے اپنے پاکستانی ہم منصب محمود علی درانی سے کئی اہم امور پر بات چیت کر رہے ہیں۔ محمود درانی اتوار کو پانچ روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
آپ کا تبصرہ