2 اکتوبر، 2008، 4:38 PM

پاکستان

پاکستان عوامی نینشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان خود کش حملے میں بال بال بچ گئے ہیں

پاکستان عوامی نینشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان خود کش حملے میں بال بال بچ گئے ہیں

پاکستان کےصوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ میں حکمران جماعت عوامی نینشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی رہائش گاہ کے سامنے مبینہ خود کش حملہ آور کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے جبکہ اس دوران ہونے والے دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ میں حکمران جماعت عوامی نینشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی رہائش گاہ کے سامنے مبینہ خود کش حملہ آور کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے جبکہ اس دوران ہونے والے دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حملے میں اے این پی کے رہنما اسفندیار ولی خان خود محفوظ رہے ہیں۔موقع پر موجود ایک سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں مبینہ خودکش حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبہ سرحد کی پولیس کے مطابق  جمعرات کی دوپہر ایک مبینہ خودکش بمبار ضلع چارسدہ میں واقع عوامی نینشل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی رہائش میں داخل ہونے کی کوشش جس پر پولیس نے اسے مشکوک سمجھ کر گولی ماردی۔ ان کے بقول سر میں گولی لگنے کے بعد مشکوک شخص جونہی زمین پر گرا تو اس دوران ایک دھماکہ ہوا۔ ان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریب کھڑے ایک پولیس اہلکار، اسفندیار ولی کا ایک محافظ اور بینک کا ایک منیجر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مبینہ حملہ آور کا ہدف اسفند یار ولی کا حجرہ تھا جہاں پر وہ درجنوں افراد کے ساتھ موجود عید کی مبار کباد وصول کرنے میں مصروف تھے۔

News ID 758659

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha