18 اگست، 2008، 12:32 PM

ایران

ایران نے فضا میں مصنوعی سیارچہ لے جانے والے راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا

ایران نے فضا میں مصنوعی سیارچہ لے جانے والے راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا

ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان نے فضا میں مصنوعی سیارچہ لے جانےوالے سفیر راکٹ کا کامیاب تجربہ کرنے پر امام زمانہ (عج) رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایران کی عظيم قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان نے فضا میں مصنوعی سیارچہ لے جانےوالے سفیر نامی راکٹ  کا کامیاب تجربہ کرنے پر امام زمانہ (عج) رہبر معظم اور ایران کی عظيم قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔مسلح افواج کے مشترکہ بیان میں آيا ہے کہ یہ دوسرا کامیاب تجربہ ہےجس نے ایرانی عوام کے لئے خوشی اور شادمانی کے اسباب فراہم کئے ہیں بیان میں اس عظيم کامیابی کو امام زمانہ (عج) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، ایران کی سرافراز و سربلند قوم اور ایرانی ماہرین کو مبارکباد پیش کی ہے اس تجربہ کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد بھی موجود تھے ۔

 

News ID 734181

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha