مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں 16 طالبان شدت پسندوں سمیت23 افراد ہلاک اور28زخمی ہوگئےہیں۔ جبکہ طالبان شدت پسندوں نے اڑااولی سیدانوں گاؤں کو بھی نذر آتش کردیا ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں قبائل کے مابین گیارہ روز سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور شدت پسندوں کے مزید دستے کرم ایجنسی پہنچنے کے بعد جھڑپوں شدت آگئی ہے، جس کے بعد شدت پسند وں نے مقامی قبائل کے ہمراہ حملہ کر کے اڑا اولی ،سیدانوں گاؤں کو نز ر آتش کردیا ۔24گھنٹوں کے دوران 3 دیہات نذر آتش کردئیے گئے ۔ جھڑپوں میں مارٹر توپوں ، راکٹوں اور میزائلوں اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ تازہ جھڑپوں میں 16 طالبان شدت پسندوں سمیت مزید23 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ