مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا سترہواں اجلاس آج تہران میں شروع ہوا ہے ۔ پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کے وزیر خزانہ نوید قمر کررہے ہیں جبکہ ایرانی وفد کی قیادت ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی کررہے ہیں۔ پاکستان کے وزیر خزانہ اس سے قبل تہران میں ایران کے تیل اور تجارت کے وزراء اور وزارت داخلہ اور خزانہ کے سرپرستوں سے ملاقات کر چکے ہیں ۔ سترہویں مشترکہ اجلاس میں دونوں ممالک تجارت ، ٹرانسپورٹ اور بینکی اور مالی امور میں سرمایہ کاری کے موضوع پر بحث و تبادلہ خیال کریں گے۔
آپ کا تبصرہ