ایران علاقہ میں پائدار امن کا خواہاں اور لبنان میں قومی وحدت کا حامی ہے
لبنان کی پارلیمان میں مقاومت کے حامی نمائندے نے مائیکل سلیمان کو لبنان کا صدر منتخب کرنے کے لمحہ کو لبنان کی تاریخ میں تاریخی لمحہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران علاقہ میں پائدار امن اور لبنان میں قومی وحدت کا حامی ہے۔
محمد رعد نے مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مائیکل سلیمان کو لبنان کا صدر منتخب کرنے کے لمحہ کو لبنان کی تاریخ میں تاریخی لمحہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہایران علاقہ میں پائدار امن اور لبنان میں قومی وحدت کا حامی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے لبنان میں وحدت قائم کرنے میں اپنا مثبت اور مفید کردار ادا کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایران لبنان میں قومی حکومت اور لبنان کی وحدت اور سالمیت کا حاقی ہے انھوں نے کہا کہ بعض عربی اور غیر عربی ممالک کے ان الزآمات کو ایران نے عملی طور پر غلط ثابت کردیا ہے جو یہ کہہ رہے تھے کہ ایران لبنان میں ایک خاص گروہ کی مدد کررہا ہے رعد نے کہا کہ ایران نے لبنانی اقوام کے باہمی اتحاد کو بر قرار رکھنے میں اہم اور مؤثر کرادر ادا کیا ہے جبکہ امریکہ اور اس کے بعض اتحادی ممالک لبنان میں بحران پیدا کرنے کی مسلسل حمایت کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ کی طاقت لبنانیوں کے خلاف نہیں بلکہ حزب اللہ کی طاقت لبنانی عوام کی حفاظت اور ملک کے بقا کی خاطر لازمی اور ضروری ہے انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنانی فوج کا قوی اور مضبوط بازو ہے۔
آپ کا تبصرہ