28 مئی، 2008، 5:38 PM

منوچہر متکی

البرادعی کی رپورٹ میں کوئي منفی پہلو نہیں ہے

البرادعی کی رپورٹ میں کوئي منفی پہلو نہیں ہے

ایران کے وزير خارجہ منوچہر متکی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری ادارے کے سربراہ محمد البرادعی کی رپورٹ ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کے بارے میں کوئی منفی پہلو نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزير خارجہ منوچہر متکی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری ادارے کی رپورٹ ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ کی تازہ رپورٹ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں انحراف نہ پائے جانے پر مبنی گزشتہ رپورٹوں کی تائید کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران ایک ذمہ دار اور بین الاقاومی قوانین کا پابند ملک ہے  اور اسے کوئی دوسرا ملک اس سلسلے میں درس نہیں دے سکتا انھوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک نے آج تک بین الاقوامی ایٹمی ادارے کو جتنی رپورٹیں پیش کی ہیں وہ سب کی سب غلط اور جھوٹ پر مبنی ثابت ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی ایجنسی کے ساتھ ایران کا قریبی تعاون جاری ہے اور البرادعی کی رپورٹ میں کوئی منفی پہلو نہیں ہے ۔

 

News ID 691705

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha