مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز نے امریکہ پر الزآم عائد کیا ہے کہ وہ منشیات کوکنٹرول کرنے والی پروازں کو بہانہ بنا کرونزوئلا میں جاسوسی کررہا ہے۔ شاویز نے کہا کہ ونزوئلا کی فضائیہ ملک کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہےواضح رہے کہ امریکی جاسوسی طیاروں نے اتوار کے دن ونزوئلا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ شاویز نے کہا کہ امریکہ منشیات کا مقابلہ کرنے کے بہانے سے ونزوئلا کی فضا میں جاسوسی پروازیں کررہا ہے۔واشنگٹن اور کاراکس میں بحران کا سلسلہ جاری ہے ونزوئلا کے صدر نے ہمیشہ امریکی جارحانہ پالیسی کی مخالفت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ