1 مارچ، 2008، 8:46 PM

سعید جلیلی

سکیورٹی کونسل کو امریکہ کے خلاف قرارداد منظور کرنی چاہیے

سکیورٹی کونسل کو امریکہ کے خلاف قرارداد منظور کرنی چاہیے

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے اعلان کیا ہے : سکیورٹی کونسل کو امریکہ کے خلاف قرارداد پاس کرنی چاہیے جود نیا میں ایٹمی ہتھیاروں کو استعمال کرنے اور پھیلا نے کا سیاہ کارنامہ انجام چکا ہے۔

 

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے جاپان کے ٹی وی چینل این ایچ کے کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : پوری دنیا بالخصوص ایران اور جاپان کے عوام دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے خواہاں ہیں اور این پی ٹی کی آرٹیکل 6 میں بھی اس بات کی صراحت موجود ہے کہ وہ ممالک جن کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں انھیں اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کرنا چاہیے لہذا امریکہ کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اور عالمی برادری کو جواب دینا چاہیے کہ اس نے کس حد تک عالمی قوانین پر عمل کیا ہے سعید جلیلی نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر امریکہ کے خلاف قرارداد منظور کرنی چاہیے نہ ایران کے خلاف جو بین الاقوامی قوانین پر عمل کررہا ہے۔ انھوں نے کہا جاپانی عوام کے خلاف ایٹمی ہتھھیار استعمال کرنے ، این پی ٹی کے قوانین کی خلاف ورزی اور دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے جرم میں سکیورٹی کونسل کو امریکہ کے خلاف اپنا مؤقف واضح کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

 

News ID 647988

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha