3 فروری، 2008، 2:16 PM

ہندوستان

ہندوستان کے ایک بحری جنگی جہاز کےحادثے5 اہلکار ہلاک۔

ہندوستان کے ایک بحری جنگی جہاز کےحادثے5 اہلکار ہلاک۔

خلیج بنگال میں تربیتی مشق کے دوران ہندوستان کا ایک بحری جنگی جہاز حادثے کا شکار ہوا ہے جس میں کم سے کم پانچ جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج بنگال میں تربیتی مشق کے دوران ہندوستان کا ایک بحری جنگی جہاز حادثے کا شکار ہوا ہے جس میں کم سے کم پانچ جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق جمعہ کو جب بحری جہاز " آئی این ایس جلاشوں " پورٹ بلیئر اور وشاکھا پٹنم کے درمیان تھا تو حادثے کا شکار ہوگیا۔ بحریہ نےجہاز کے کسی جنگی مشق میں حصہ لینے سے متعلق تردید یا تصدیق نہيں کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہيں چل سکاہے تاہم انہوں نے پانچ جوانوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ ترجمان کا کہنا تھا ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بحری جہاز کے انجن روم میں کسی دھماکے کے سبب ہوا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والا جہاز کچھ ہی دن پہلے امریکہ سے خریدا گیا تھا۔ حادثے کے بعد بحریہ نے میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر بھیج دی ہے اور شدید زخمیوں کو پورٹ بلیئر لے جایا گيا ہے۔

News ID 632159

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha