2 اکتوبر، 2007، 6:04 PM

عراق

عراق میں بم دھماکوں میں دو امریکی فوجی ہلاک // برطانیہ کے وزیراعظم اچانک بغداد پہنچ گئے ہیں

عراق میں بم دھماکوں میں دو امریکی فوجی ہلاک  // برطانیہ کے وزیراعظم اچانک بغداد پہنچ گئے ہیں

عراق میں بم دھماکوں اور امریکی فوجی آپریشن میں دو امریکی فوجیوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم گورڈن براؤں اچانک بغداد پہنچ گئے ہیں

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں بم دھماکوں اور امریکی فوجی آپریشن میں دو امریکی فوجیوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں ،ادھر برطانیہ کے وزیراعظم گورڈن براؤں بغداد پہنچ گئے ہیں ۔جنوب مشرقی بغداد میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ۔مشرقی بغداد میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ۔امریکی فوجی بیان کے مطابق وسطی بغداد اورصوبہ قادسیہ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں دو امریکی فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے جبکہ ایک عراقی مترجم اور ایک عام شہری مارا گیا ۔ دوسری طرف برطانیہ کے وزیراعظم گورڈن براؤن عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں یہ ان کا عرا ق کا پہلا دورہ ہے ۔اپنے دورے میں وہ عراقی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جس میں برطانوی فوج کے انخلا پر بات چیت کی جائے گی ۔ادھر برطانوی فوج کا کہنا ہے کہ اس سال نومبر کے آخر تک عراق کے جنوبی صوبے بصرہ کا کنٹرول عراقی حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا

 

News ID 562660

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha