مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں مسلح افراد نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کے گھرپر فائرنگ کی ہے اور غزہ میں حماس اور الفتح کی باہمی جھڑپوں میں مزید 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حماس کے ترجمان فوزی برہوم کے مطابق حملہ آوروں نے وزیرِاعظم کےگھر پر راکٹ سے پھینکے جانے والےگرینیڈ سے حملہ کیا گیا ہے۔ فوزی برہوم کا کہنا تھا کہ اس حملے میں عمارت کو نقصان پہنچا تاہم اسماعیل ہنیہ اور ان کے اہلِ خانہ محفوظ رہے۔یہ دو دن میں تیسرا موقع ہے کہ فلسطینی وزیراعظم کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس سے قبل پیر کو وزیراعظم کےگھر اور ایک ایسی عمارت پر فائرنگ کی گئی تھی جہاں وہ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ اسرائیل الفتح کے بعض کارکنوں کے ذریعہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کے درپے ہے غزہ میں جاری لڑائی میں امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ واضح طور پر مشہود ہے
آپ کا تبصرہ