22 مئی، 2007، 10:19 PM

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے انسپکٹر اصفہان اور نطنز میں ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرنے کے لئےتہران پہنچ گئے ہیں

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے انسپکٹر اصفہان اور نطنز میں ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرنے کے لئےتہران پہنچ گئے ہیں

اقوام متحدہ کے دو اسلحہ انسپکٹر منگل کے روز اصفہان اور نطنز میں ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرنے کے لئےتہران پہنچ گئے ہیں

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے دو اسلحہ انسپکٹر منگل کے روز اصفہان اور نطنز میں ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرنے کے لئےتہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران کے جوہری پروگرام کا معائنہ کرنے کے بعد رپورٹ پیش کریں گے حکام کے مطابق اقوام متحدہ کے اسلحہ انسپکٹر کا یہ معمول کا دورہ ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادعی کو 23 مئی کو ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرنی ہے اقوام متحدہ کے اسلحہ انسپکٹرز نے ایران کا گزشتہ دورہ 2 ہفتے قبل کیا تھا اور رپورٹ دی تھی کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی میں پیشرفت کی ہے اس سے قبل ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کی تمام رپورٹوں میں اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں انھیں کسی قس مکا کوئی انحراف نہیں ملا ہے

 

News ID 490832

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha