مہرخبرررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی کے لیے سیکریٹری سطح کے مذاکرات کا اگلا مرحلہ آئندہ ماہ پھر شروع ہوگا۔مارچ میں دونوں ملکوں نے اعتماد کی بحالی کے لیے اسلام آباد میں چوتھے مرحلے کی بات چیت پر اتفاق کیا تھا۔ ہندوستان میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چوتھے مرحلے میں دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی، منشیات کی سمگلنگ، تجارت، کلچر اور آبی وسائل جیسے مسائل پر تعاون کے لیے مذاکرات ہونگے
آپ کا تبصرہ