مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلیئر نےڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی فوجیوں کی رہائی پر ہم تہران کے شکر گذار ہیں اگر تہران چاہے تو برطانیہ اس کے ساتھ مختلف نوعیت کے تعلقات استوار کرنے کے لیے تیار ہے انھوں نے کہا کہ برطانوی فوجیوں کی بحفاظت رہائی سے ایران کے ساتھ رابطوں کی نئی راہیں کھل گئی ہیں ٹونی بلیئر نے کہا کہ آج برطانیہ کے لیے خوشی اور سوگ کا دن ہے ایک طرف برطانیہ ایران کی جانب سے برطانوی فوجیوں کی رہائی پر خوش ہے جبکہ دوسری طرف بصرہ میں چار برطانوی فوجیوں کی ہلاکت پر حکومت کو صدمہ ہوا ہے واضح رہے کہ ایران نے کل 15 برطانوی فوجیوں کو اسلامی تعلیمات اور پیغمبر عظيم الشان کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے غیر متوقع طور پر رہا کردیا تھا جس پر پوری دنیا نگاہیں لگی ہوئی تھیں ایرانی صدر نے کہا کہ ہم برطانوی فوجیوں کی غلطی پر مقدمہ قائم کرسکتے ہیں لیکن مقدمہ کے بجائے ہم نے ان کو اسلامی رافت و رحمت کے تحت آزاد کردیا ہے برطانوی فوجی آزاد ہو کر برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں انھیں ایئر پورٹ پر تہران میں برطانوی سفیر اور اعلی ایرانی حکام نے خدا حافظ کیا
آپ کا تبصرہ