مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ عراق کی صورتحال پرقابو پانے کے لیے فوری اقدامات نہیں کیے گئے تووہاں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیںکوفی عنان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر زمینی حقائق کو دیکھا جائے تو میرے خیال میں اگر تیزی سے خراب ہوتی ہوئی صورتحال کو درست کرنے کے لیے فوری اور بڑے پیمانے پر اقدامات نہیں کیے گئے تو عراق کی صورتحال مزید خراب ہوجائے گی سن دوہزار تین میں امریکی قیادت میں عراق پر حملے کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غیر قانونی قراردیا تھا مبصرین کا خیال ہے کہ عراق کی موجودہ صورتحال سے واضح وہتا جاتا ہے کہ امریکہ عراق میں امن بحال کرنے کے لئے آیا تھا لیکن اس کے عراق میں غیر قانونی ورود سے عراقی عوام کی مشکلات دو چنداں ہوگئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ دنیا کے امن کو خطرے میں ڈآل سکتا ہے لیکن دنیا میں امن قائم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے
کوفی عنان
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نےعراق کے بحران پر ایک بار پھرخبردار کیا ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگرعراق کی صورتحال پرقابو پانے کے لیے فوری اقدامات نہیں کیے گئے تووہاں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں
News ID 413189
آپ کا تبصرہ