مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شیعہ مراجع عظام نے بغداد کے صدر سٹی میں تکفیری گروپ کی طرف سے کئے جانے والے ٹہشت گردانہ اوروحشیانہ حملے پر عوام سے صبر و ضبط اور پر امن رہنے اور جذباتی رد عمل سے پرہیز کرنےکے لئے کہا ہے صدر سٹی میں تکفیری گروپ کے وحشیانہ حملے کے بعد آیت اللہ سیستانی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی طرف سے عراقی عوام میں اختلاف ڈالنے کے شوم منصوبے کو صبر وتحمل کے ذریعہ ناکام بنا دیں آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں اس ہولناک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار اور اس کی شدید مذمت کی گئی ہے آیت اللہ اسحاق آیت اللہ سید سعید حکیم اور آیت اللہ بشیر نے بھی اپنے اپنے بیانات میں اس ہولناک واقع کی سخت مذمت کی ہے اور عوام سے صبر وتحمل کرنے کو کہا گیا ہے کل سلفی و تکفیری گروہ نے کئی بم دھماکوں کے ذریعہ صدر سٹی میں 450 افراد کو ہلاک اور زخمی کردیا تھا جس کی عراق کی تمام سیاسی جماعتوں نے شدید مذمت کی ہے اور تکفیری و سلفی گروہ کو اسلام سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ اس گروپ کی تمام کارروائیاں اسلام کے خلاف اور امریکہ کے حق میں ہیں
آپ کا تبصرہ