17 جولائی، 2006، 11:17 PM

دس مزيد لبناني شہيد

لبنان پر اسرائيل كے تازہ ترين حملے ميں دس مزيد لبناني شہيد ہوگئے ہيں

لبنان پر اسرائيل كے تازہ ترين حملے ميں دس مزيد لبناني شہيد ہوگئے ہيں

اطلاعات كے مطابق لبنان پر اسرائيل كے تازہ ترين حملے ميں دس مزيد لبناني شہيد ہوگئے ہيں گزشتہ چوبيس گھنٹوں ميں مرنے والوں كي تعداد تيس سے زائد ہوگئي ہے اور اب تك شہيد ہونے والوں كي كل تعداد 200 تك پہنچ گئي ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سےنقل كيا ہے كہ لبنان پر اسرائيل كے تازہ ترين حملے ميں دس مزيد لبناني شہيد ہوگئے ہيں گزشتہ چوبيس گھنٹوں ميں مرنے والوں كي تعداد تيس سے زائد ہوگئي ہے اور اب تك شہيد ہونے والوں كي كل تعداد 200 تك پہنچ گئي ہے لبنان پر اسرائيلي حملے چھٹے روز بھي جاري رہے جس كے دوران كم سے كم پندرہ افراد مزيد شہيد ہوگئے ہيں  شہيد ہونے والوں كي تعداد كے بارے ميں حتمي طور پر كچھ نہيں كہا جا سكتا ادھر حزب اللہ نے بھي جوابي كارروائي كي ہے اور اسرائيل كے شہر حيفا كو ايك بار پھر اپنے ميزائل حملوں كا نشانہ بنايا ہے جس ميں كئي اسرائيلي ہلاك يا زخمي ہوگئے ہيں كل حزب اللہ كے رہنما سيد حسن نصر اللہ نے ايك پيغام ميں كہا تھا كہ يہ جنگ كي ابتدا ہے اور اسرائيليوں كا خون لبنانيوں كے خون سے زيادہ قيمتي نہيں ہے اور حزب اللہ اسرائيل كے حملوں كا منہ توڑ جواب دےگا اطلاعات كے مطابق حزب اللہ نے آج اسرائيل كے ايك جاسوسي طيارے كو مارگرايا ہے اور اسرائيلي فوج كے زميني حملے كو بھي شدت كے ساتھ سركوب كرديا ہے

News ID 354585

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha