بسم اللہ الرحمن الرحيم
يا مقلب القلوب و الابصار، يا مدبر الليل و النہار، يا محول الحول و الاحوال، حول حالنا الي احسن الحال
مہرخبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے نئے سال كے آغاز كے موقع پر اپنے پيغام ميں اس سال كو پيغمبرعظيم الشان حضرت محمد مصطفي (ص) كے نام نامي اور اسم گرامي سے موسوم كيا ہے رہبرمعظم نے پيغام ميں فرمايا ہے كہ ايراني عوام اور امت اسلامي كواس دور ميں پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفي (ص)كي اخلاقي تعليمات ، رافت و رحمت ،شرف و كرامت اور عزت و مقاومت واتحاد اور جہاد كي كہيں زيادہ ضرورت ہے رہبر معظم نے سيد الشہداء حضرت امام حسين (ع)كے چہلم اور نوروزكے تقارن كو دو بہاروں سے تعبير كرتے ہوئے فرمايا كہ چہلم حضرت محمد مصطفي (ص)كے گلستان كے عاشورائي گلوں كي بہار ہے اور ميں سيد الشہداء كے چہلم كے موقع پر مؤمنين اور امت اسلامي كو تعزيت اورعيد نوروز كي مناسبت سے ايراني عوام اور ديگر اقوام كو مبارك باد پيش كرتا ہوں رہبر معظم نے سال 1384 ميں قومي يكجہتي اور ہمبستكي اورانتخابات ميں عوام كي بھر پورشركت اور مختلف ميدانوں ميں ملك كي ترقي و پيشرفت كو اہم قرارديا اور فرمايا كے گزشتہ سال بعض لحاظ سے امت اسلامي كے لئے بہت زيادہ تلخ بھي رہا ہے كيونكہ دشمنان اسلام نے اس سال پيغمبر اسلام (ص) كي حرمت كو پامال كيا اور پيغمبر اسلام (ص) كے دو فرزندوں امام ہادي اور امام عسكري عليماالسلام كے حرم مقدس كي بے حرمتي كي رہبر معظم نے فرمايا كہ ايران كي دلير قوم خداوند متعال كے فضل وكرم سے ان تلخيوں كے مرحلے سے كاميابي كے ساتھ عبور كركے تلخيوں كو شہد ميں بدل دے گي
رہبر معظم نے فرمايا كہ پيغمبر اسلام (ص) كے مكتب كي شاگردي ايراني عوام كے لئے سب سے بڑا فخر ہے اور ہماري قوم سابقہ سالوں كي طرح اس سال بھي پيغمبر اسلام (ص) كي تعليمات اور اخلاقيات كےسائے ميں عزت اور افتخار كے ساتھ ترقي كي شاہراہ پر رواں دواں رہے گي
آپ کا تبصرہ